اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

نور مقدم قتل کیس ، شریک ملزمان کے بیانات کو مدعی وکیل نے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کے قاتل ہونیکا ثبوت قرار دیدیا

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نور مقدم قتل کیس میں شریک ملزمان کے بیانات کو مدعی وکیل نے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کے قاتل ہونیکا ثبوت قرار دیدیا۔پیر کو نور مقدم قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں ہوئی، ملزمان کے وکلا نے حتمی دلائل مکمل کرلیے۔ملزم ظاہر جعفر کے والدین کے وکیل اسد جمال کا کہنا تھا کہ موت کا وقت ایف آئی آر میں درج نہیں،

نہ ہی گواہان کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ کب واقعہ ہوا، کیس میں پراسیکیوشن کنفیوژن کا شکار نظر آتی ہے، چارگھنٹے کا گھپلا ہے جو پولیس کی جانب سے بنایا گیا،کیس میں کوئی ایسا فقرہ نہیں کہا گیا جس میں کیس ہمارے ساتھ جوڑا جاسکے۔وکیل صفائی نے کہا کہ ہم پر ثبوتوں کو جائے وقوعہ سے ہٹانے کا الزام لگایا گیا ہے ، کرائم سین انچارج کی جانب سے ثبوت مٹانے کی کوشش کا کوئی بیان نہیں آیا، مقتولہ کے موبائل یا واٹس ایپ کا ڈیٹا بھی نہیں لیا گیا، میرے موکل اگر واقعہ میں ملوث ہوتے تو پہلی فلائٹ سے کراچی سے اسلام آباد کیوں آتے؟ عصمت آدم جی اور ذاکر جعفر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، نہ دونوں پر کوئی مقدمہ بنتا ہے۔نور مقدم قتل کیس میں تمام ملزمان کے وکلا نے حتمی دلائل مکمل کرلیے جس کے بعد مدعی وکیل شاہ خاور نے عدالت میں دلائل دینا شروع کردیے۔نور مقدم قتل کیس کے مدعی شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے دلائل میں کہا کہ مرکزی ملزم قتل کا اعتراف کر چکا ہے، تھراپی ورکس نے بھی اعتراف کیا کہ جب انہیں وقوعہ پر جانے کا کہا گیا تو وہاں قتل ہو چکا تھا۔ وکیل شاہ خاور کام کہنا تھا کہ ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ میچ ہوا، سی سی ٹی وی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی ڈرگ پارٹی نہیں رکھی گئی تھی، غیرت کے نام پر قتل کرنے والی کہانی بھی من گھڑت ہے۔ مدعی وکیل نے کہا کہ اس سارے معاملے میں مرکزی ملزم کے والدین کارویہ غیرذمہ دارانہ رہا،

اگروہ ذمہ داری دکھاتیتو قتل ہونے سے پہلے اسلام آباد پہنچتے، سی سی ٹی وی ویڈیو سے ظاہر ہیکہ نورمقدم کو چوکیدار افتخار نے گھر سے نکلنے نہیں دیا، اگرچوکیدار افتخار نور مقدم کو باہر جانے دیتا تو قتل سے بچایا جاسکتا تھا، مقتولہ نے جان بچانے کیلئے زخمی ہونیکی پرواہ نہیں کی، ملزم ظاہر جعفرنے مقتولہ نور مقدم کو پکڑا اور پھر قتل کردیا،شریک ملزم کے بیان سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ مرکزی ملزم ظاہرجعفرکے قتل کے عمل کومان رہے ہیں۔عدالت نے کیس کی مزیدسماعت منگل تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…