پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کنوئیں میں پھنسے بچے کی جان نہ بچا پانے پر افغان وزیر دفاع ملا یعقوب روپڑے

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغانستان کے صوبے زابل میں کنوئیں میں پھنسے 6 سالہ حیدر کی جان نہ بچا پانے پر افغان وزیر دفاع  رو پڑے۔مقامی حکام کے مطابق گزشتہ 4 روز سے 6 سالہ حیدر تقریباً33 فٹ نیچے گہرائی میں پھنسا ہوا تھا اور ریسکیو ٹیم موبائل فون کیمرے کی مدد سے بچے کی

حالت پر نظر رکھے ہوئے تھی اور اسی کے ذریعے بچے سے بات کی جاتی رہی تھی۔افغانستان کے وزیر دفاع ملا یعقوب اور طالبان رہنما انس حقانی خود اس مقام پر پہنچے تھے اور مسلسل ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے تاہم جب امدادی ٹیم بچے تک پہنچی تب تک بچہ فوت ہو چکا تھا۔اس دوران موجودہ نائب امیر و ملٹری آپریشنز کے سربراہ و عبوری وزیر دفاع ملا یعقوب جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے ملایعقوب کے روتے ہوئے جانے کی ویڈیو شیئر کی۔افغانستان کے وزیر دفاع ملا یعقوب نے ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کی اور وہ دن رات وہاں موجود رہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…