سردیوں میں حرارت جذب کرنے ، گرمیوں میں تپش روکنے والی حیرت انگیز کھڑکی متعارف

12  فروری‬‮  2022

لندن(این این آئی) سائنسدانوں نے گھروں کو سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں سرد رکھنے والی اسمارٹ کھڑکی تیار کرلی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کھڑکیوں کے شیشے کے لیے ایک اسمارٹ کوٹنگ تیار کی ہے جو گرمی میں

حرارت کو منعکس کرتی ہے اور سردیوں میں حرارت کو اندر آنے دیتی ہے جس سے دونوں موسموں کی سختیاں کم ہوسکتی ہیں۔کھڑکی کے شیشے پر چالکوگینائڈ مٹیریئل کی پرت لگائی گئی ہے جو حرارت کے تحت اپنی کیفیت بدلتا ہے۔ سردیوں میں یہ دھوپ سے انفراریڈ شعاعیں جذب کرتا ہے اور اس کی گرمی کمرے میں بکھیرتا ہے۔ سلیکن سردی میں یہ الٹا عمل کرتا ہے اور کمرے کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس طرح بدلتے موسم کے تحت یہ کھڑکی کام کرتی ہے اورگرمیوں میں کمرے کی حدت تیسرے حصے تک کم کردیتی ہے۔لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ سائنسدانوں اس میں ایک شفاف ہیٹر بھی لگایا ہے جو مختلف ڈگریوں پر گرمی اور سردی کو کنٹرول کرتا ہے۔ ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ شیشہ 30 سے 70 فیصد تک حرارت لوٹا سکتا ہے۔ لیکن اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ دنیا بھر کی عمارتوں کو گرم اور سرد رکھنے کے لیے بجلی کا بل غیرمعمولی طور پر کم کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…