اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

امریکا میں پاکستانی لڑکا ویڈیو گیم چیمپئن شپ جیت کر کروڑ پتی بن گیا

datetime 11  اگست‬‮  2015 |

سیاٹل(نیوز ڈیسک) امریکا میں ہونے والے ”ڈوٹا ٹو“ نامی بین الاقوامی گیمنگ ٹورنامنٹ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ شمائل حسن نے غیرمعمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے لاکھوں ڈالر کا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا۔ گزشتہ ہفتے امریکا میں منعقدہ مقابلے میں شامل ہونے والی ٹیم کا نام ”ایول جینیئس“ تھا جن میں اس کے علاوہ چار گیمرز اور بھی شامل تھے، یہ مقابلے 6 روز تک جاری رہے جن میں بلاو¿ں سے لے کر بونوں تک کے کردار ایک دوسرے کو گھونسے لگاتے، آگ کی گیندیں اور بجلی کے کڑاکے برساتے نظر آتے رہے، اس شاندار مقابلے کو دیکھنے کے لیے 17 ہزار افراد موجود تھے اوراس بار جیتنے والوں کو 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم دی گئی ہے۔ سیاٹل میں ہونے والے اس اعصاب شکن مقابلے میں فلور پر موجود مداحوں نے اپنے پسندیدہ گیم کرداروں کا روپ دھارکر شمائل کی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا اور آخرکار ان کی ٹیم چیمپئین قرار پائی اور انہوں نے اپنے دشمن کو اس آن لائن گیم میں شکست دیدی جس کے بعد وہ لاکھوں ڈالر کے حقدار ہوگئے جن کی پاکستانی روپوں میں قیمت 10 کروڑ سے زائد ہے۔ ڈوٹاٹو کے مطابق شمائل حسن کی کہانی کئی لحاظ سے حیرت انگیز ہے کیونکہ وہ الیکٹرانک گیمز کا مقابلہ جیت کر لکھ پتی (ڈالروں میں) بننے والے کم عمر ترین گیمر ہیں۔ فتح یاب ہونے کےبعد شمائل حسن کا کہنا تھا کہ جیتنا ان کے لیے سب کچھ تھا کیونکہ ان گیمز کے لیے انہوں نے اپنی سائیکل تک فروخت کردی تھی۔ ڈوٹا ٹو ”defense of the Ancients “ کا مخفف ہے جو ایک مشہور آن لائن گیم ہے جسے ایک وقت میں کئی لوگ کھیل سکتے ہیں، ہرماہ لاکھوں لوگ اس گیم میں حصہ لیتے ہیں جس میں 2 ٹیمیں ایک دوسرے کے مراکز کو تباہ و برباد کرتی ہیں۔ اس بار کے مقابلے میں امریکا، چین، کوریا، روس اور دیگر ممالک کی ٹیمیں شامل تھیں جب کہ شمائل امریکی ٹیم کا حصہ تھے جسے فتح کے بعد 66 لاکھ ڈالر کا اول انعام ملا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں یہ مقابلے گزشتہ 5 سال سے منعقد کیے جارہے ہیں اور پہلے سال اس کی مجموعی رقم ایک ملین ڈالر رکھی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…