لندن (این این آئی)برطانوی تجزیہ کار کمپنی اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ نے کہاہے کہ دنیا بھر میں جمہوریت زوال کا شکار ہے اور جمہوری نظاموں میں رہنے والے انسانوں کے تناسب میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس یونٹ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ برس دنیا کی مجموعی آبادی کا 46 فیصد سے بھی کم حصہ جمہوری نظاموں میں رہ رہا تھا جبکہ 2020 کے
ڈیموکریسی انڈکس میں یہ تناسب 50 فیصد تھا۔ بتایا گیا کہ 2010 کے بعد سے دنیا بھر میں جمہوریت کے زوال میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس دنیا کی ایک تہائی سے زیادہ آبادی آمرانہ نظام حکومت والی ریاستوں میں رہ رہی تھی۔ نئے انڈکس کے مطابق چین کا کردار خاص طور پر بہت منفی رہا۔ نئے ڈیموکریسی انڈکس میں شمالی کوریا، میانمار اور افغانستان سب سے نیچے ہیں۔