جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

سڑک کے درمیان میں رکھی رکاوٹوں سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار ہلاک

datetime 8  دسمبر‬‮  2014 |

کراچی۔۔۔۔۔۔مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک اور 10 سالہ بچہ سمیت 3 زخمی ہوگئے، قائد ا باد میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک ہلاک اور 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نیو پریڈی اسٹریٹ پارکنگ پلازہ کے قریب پولیس کی جانب سے سڑک کے درمیان میں رکھی کنکریٹ کی رکاوٹوں سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار18 سالہ ارسلان ولد غلام محمد ہلاک ہوگیا، متوفی کی لاش جناح اسپتال لائی گئی جہاں سے موت کی تصدیق کے بعد ورثا لاش پولیس کارروائی کے بغیر لے گئے، متوفی لائنز ایریا کا رہائشی تھا، شاہراہ فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب فائن ہاو?س کے سامنے گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 35 سالہ سردار ہلاک جبکہ 30 سالہ سراج ولد ساون زخمی ہوگئے، ہلاک و زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال پہنچایا گیا، متوفی بلوچ کالونی کا رہائشی تھا۔سرجانی ٹاو ن کے علاقے سیکٹر5/D میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے10 سالہ فصیح الدین ولد اعجاز الدین زخمی ہوگیا،لانڈھی داو?د چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 32 سالہ گل زمان ولد اطہر گل زخمی ہوگیا، نیشنل ہائی وے ایبٹ فارما سوٹیکل کمپنی کے عقب میں واقع ماروی گوٹھ میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 35 سالہ عبد الغفور ولد غلام حسین ہلاک جبکہ 25 سالہ رسول ولد اسلم اور 25 چیتا جھلس کر زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق متوفی عبد الغفور اور زخمیوں کے اہل خانہ نے واقعے کو اتفاقیہ حادثہ قرار دیتے ہوئے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…