پیر‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2026 

میلنڈا نے گیٹس فائونڈیشن کو اپنی دولت عطیہ کرنے کے فیصلے پر یوٹرن لے لیا ، رقم دینے سے انکار

datetime 4  فروری‬‮  2022 |

واشنگٹن(این این آئی)مائیکروسوفٹ کے بانی امریکی ارب پتی بل گیٹس کی مطلقہ میلنڈا فرینش نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ اپنی دولت کے بڑے حصے کو فلاحی ادارے گیٹس فائونڈیشن کو دینے کے حوالے سے اپنے سابقہ اعلان پر عمل نہیں کریں گی۔ امریکی اخبار کے مطابق میلنڈا اب مذکورہ

رقم اپنے سابق شوہر کے ساتھ قائم کیے گئے ادارے کے بجائے دیگر فلاحی اداروں میں تقسیم کریں گی۔اخبار نے باخبر شخصیات کے حوالے سے بتایا کہ 57 سالہ کمپیوٹر ماہر میلنڈا نے اپنا سابقہ موقف 2021 کے اواخر میں تبدیل کیا۔یہ فیصلہ گذشتہ برس میلنڈا اور مائیکروسوفٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس کے درمیان طلاق ہو جانے کے بعد سامنے آیا ۔بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ نے 2010 میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی دولت کا بڑا حصلہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کو عطیہ کر دیں گے۔ یہ ادارہ سال 2000 میں قائم ہوا تھا۔ اس نے غربت ، بیماری اور عدم مساوات کے انسداد پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ابتدائی دو دہائیوں میں 55 ارب ڈالر خرچ کیے۔واضح رہے کہ اس خبر پر بل گیٹس ، میلنڈا فرنش یا گیٹس فانڈیشن کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…