ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

   ضلع بدر نہ کریں ، لکھ کر دیتاہوں آئندہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کرونگا ، علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن میں درخواست  

datetime 4  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا،جو سات فرور ی کو سنایا جائیگا ۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف ضابطہ

اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔علی امین کے وکیل نے کہا کہ انکوائری باضابطہ نہیں کی گئی، تحقیقات نہیں ہے اور شکایت بھی موجود نہیں ہے ، اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آپ کے کلائنٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ؟علی امین کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سیاسی کارکن خوشی غمی میں جاتے ہیں ، لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے ، لوگ اپنے کام کہتے ہیں، اس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکن سے وفاقی وزیر بننے تک آپ کی ذمہ داری بڑھتی ہے، ضابطہ اخلاق تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بنتا ہے، صرف الیکشن کمیشن نے نہیں بنایا۔علی امین کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کارروائی ختم کرے، یقین دہانی کراتا ہوں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ لکھ کر دیتا ہوں کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کروں گا، مجھے ضلع بدر نہ کیا جائے۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 7 فروری کو سنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…