اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈمصدق عباسی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں۔دستاویز کے مطابق بریگیڈیئرریٹائرڈ مصدق عباسی 8 کروڑ87 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔دستاویز میں بتایا گیا کہ مشیراحتساب و داخلہ نے ڈی ایچ اے فیز ٹو اسلام آباد میں ساڑھے 3 کروڑ روپے کا گھر اور پی ایچ اے ریزیڈینشیا کری روڈ اسلام آباد میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا گھر
ظاہرکیا گیا ہے جبکہ ایبٹ آباد کے گاؤں میں بھی 15 لاکھ روپے کا گھر ظاہر کیا۔دستاویز کے مطابق مصدق عباسی نے نجی انٹرپرائزز میں57 لاکھ روپیکی سرمایہ کاری کی اور انہوں نے بچوں کو کاروبار کیلئے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کا تحفہ دیا۔دستاویز میں بتایا گیا کہ بریگیڈیئرریٹائرڈ مصدق عباسی نے بینک اکاؤنٹس میں55 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 28 لاکھ اور 12 لاکھ روپے کی 2گاڑیاں ظاہرکی ہیں۔