اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )شوہر کا اہلیہ کیخلاف درخواست دینا جرم بن گیا ، بیوی نے ساتھیوں کیساتھ مل کر شوہر کو آگ لگا دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شادیاں کر کے زیورات اور نقدی لوٹنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے ۔ثنا اللہ کی جانب سے تھانے میں اہلیہ کیخلاف درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ ثنا اللہ کا نکاح گزشتہ سال عظمی بی بی سے ہوا تھا، شادی کے بعد
بیوی طرح طرح کے بہانے بنا کر والدہ کےگھر جانے کا کہہ کر غائب ہوجاتی ، والدہ کے گھر روز روز جانے کی وجہ سے اسے شک ہوا جس کی کھوج کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کی اہلیہ نے 10مردوں سے نکاح کر رکھے ہیں ۔ اور تمام نکاح عطاء اللہ نامی شخص نے کروائے ہیں اور وہ اسٹام پیپر فروش کو بھی جانتا ہے۔ شوہر کا بیوی کے مزید دس مردوں سے اور نکاح کی بات سامنے لانے پر بیوی اور دوستوں کیساتھ مل کر اسے آگ لگا دی ۔ دوسری جانب داما نے گھریلو جھگڑے پر سسر کو گولی مارکر زخمی کر دیا تفصیل کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقہ منگو پورہ میں داما نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے اپنے سسر کو زخمی کر دیا دو گولیاں سسر کے ٹانگ میں لگ گئیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر مقامی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے۔ ابل ازیں بااثر زمینداروں کے خلاف مقدمہ میں گواہی دینا نوجوان کا جرم بن گیازاہد عرف ذہدی گجر وغیرہ نے نوجوان کا روک کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزمان محنت کش کو پیشاب پلانے کی کوشش کرتے رہے تفصیل کے مطابق تھانہ صدر بہاولنگر میں ساجد عرف ساجدی، زاہد عرف زہدی گجر وغیرہ کے خلاف قبل ازیں لڑائی جھگڑا کا مقدمہ درج ہے جس میں نواحی علاقہ حافظ والا کے رہائشی محنت کش محمد فضل نے ویڑے زمینداروں کے خلاف گواہی ڈی تھی جس کے رنج پر بااثر ملزمان نے محنت کش فضل کو سرعام سوٹوں اور راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا بااثر زمیندار نوجوان کو پیشاب بھی پلانے کی کوشش کرتے رہے،ملزمان سابقہ لیگی چیئرمین ساجد گجر کے بھائی ہںں ملزمان اسلحہ کے زور پر جاں سیمارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے،متاثرہ خاندان کا ڈی پی او سے نوٹس لیکر انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔