لاہور( این این آئی)کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے خانیوال میں کامیاب کارروائی کر کے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگرد وں کو گرفتار کر لیاگرفتار۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انتہائی با وثوق ذرائع سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں میاں چنوں بائی پاس خانیوال میں کارروائی کر کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کی شناخت عمران حیدر اور
ریاض احمد کے نام سے ہوئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جو اہم تنصیبات اور عبادتگاہوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے دو پستول، گولیاں ، دو ہینڈ گرینیڈز،پمفلٹس اور کالعدم تنظیم کے جھنڈے برآمد کر لئے گئے ۔ ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔