اسلام آباد/لاہور( این این آئی)بلوچستان میں دہشتگردوں کے پے در پے حملوں کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکی پولیس اور سکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق تمام انٹیلی جنس و سکیورٹی اداروں کو غیر معمولی طور پر مستعد رہنے کی ہدایت کی
گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔ نماز جمعہ کے لئے بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔ رش والے مقامات اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی کو بھی مزید سخت کر دیاگیا ۔پولیس کی جانب سے شہروں کے داخلی او رخارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔