اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار

datetime 4  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو (این این آئی)محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ 21 جنوری کو لاہور میں واقع آئی سی سی سے ایکریڈیٹڈ لیب میں کیا گیا جس کا جائزہ لینے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے فاسٹ باؤلر کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔ پی سی بی کو کرکٹ آسٹریلیا سے محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کی ایک مفصل جائزہ رپورٹ موصول ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ

گڈ لینتھ اورفْل لینتھ ،باؤنسر اور سلو باؤنسر کی ڈیلیوریز پھینکتے وقت ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی حد سے تجاوز کررہا ہے۔اس رپورٹ کا جائزہ لینے اور اپنے باؤلنگ ماہرین سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد پی سی بی کو یقین ہے کہ فاسٹ باؤلر کے باؤلنگ ایکشن میں یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ پی سی بی اب ایک باؤلنگ کنسلٹنٹ کا تقرر کرے گا جو محمد حسنین کے ساتھ کام کرے گا تاکہ وہ اپنے باؤلنگ ایکشن کو درست کر سکیں اور دوبارہ جانچ کے لیے تیار ہوں۔محمد حسنین پاکستان کا اثاثہ اور ان چند باؤلرز میں شامل ہیں جو تسلسل سے 145 کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینکتے ہیں لہٰذا ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پرپی سی بی نیفیصلہ کیا ہے کہ محمد حسنین کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں مزید شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔غیر قانونی باؤلنگ ایکشن قوانین کے تحت اب جب تک محمد حسنین دوبارہ اپنے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کلیئر نہیں کرلیتے، وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی باؤلنگ سے معطل رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…