اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ نے افغانستان کو امدادی رقوم منتقل کرنے کی اجازت دے دی

datetime 3  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے عالمی بینکوں کو انسانی مقاصد اور امدادی گروپوں کے لیے افغانستان میں رقم منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے تحت سرکاری اساتذہ اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو تنخواہ دینے کی اجازت ہو گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا نے کہا کہ بین الاقوامی بینک انسانی مقاصد کے لیے اب افغانستان میں رقوم کی منتقلی کر سکتے ہیں

اور امدادی گروپوں کو طالبان سے متعلق پابندیوں کی خلاف ورزی کے خوف کے بغیر سرکاری اداروں کے اساتذہ اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو تنخواہ ادا کرنے کی اجازت ہے۔افغانستان میں انسانی ہمدردی کے کاموں کے لیے امریکی محکمہ خزانہ نے ستمبر اور دسمبر میں عائد کی گئی پابندیوں سے استثنی کے بارے میں رہنمائی کی پیشکش کی اور رقوم کی لین دین کے حوالے سے بعض ہدایات بھی جاری کی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ بینک انسانی بنیادوں پرکام کاج کے لیے لین دین پر عمل درآمد کر سکتے ہیں۔اس میں بقایا جات کی ادائیگی کے ساتھ ہی، نجی یا پھر سرکاری ملکیت والے افغان ڈپازٹری اداروں کو رقوم کی منتقلی بھی شامل ہے۔محکمے نے طالبان کے ساتھ لین دین کی اجازت کا ایک خاکہ بھی پیش کیا، جس میں ممنوعہ حقانی نیٹ ورک بھی شامل ہے۔ اس کے تحت افغان عوام کو براہ راست امداد فراہم کرنے کے ان کے ساتھ بعض معاہدوں پر دستخط کرنا لازمی ہو گا اور برآمدات سے متعلق انتظامیہ اور دفتری مقام کے اشتراک کے ساتھ ہی امداد کے لیے عام رابطہ کاری مہم ضروری ہے۔محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امدادی گروپوں کو اپنے آپریشن کے لیے طالبان، حقانی نیٹ ورک یا کسی ایسے ادارے سے جس میں وہ 50 فیصد سے زیادہ کے مالک ہوں، محصول، فیس یا درآمدات کی ڈیوٹی کی ادائیگی، یا اجازت نامے،

لائسنس اور پبلک یوٹیلیٹی سروسز کی خریداری یا اس کی وصولی کے مجاز ہیں۔اس نے یہ بھی کہا کہ امدادی گروپوں کو انسانی بنیادوں پر آپریشن کے لیے افغانستان میں نقد رقم بھی بھیجنے کی اجازت ہے اور وہ سرکاری اسپتالوں اور اسکولوں کے اساتذہ اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو براہ راست ادائیگی کر سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…