پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کا چین پہنچنے پر تپاک استقبال

datetime 3  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کا تین روزہ دورے پرچین پہنچنے پر تپاک استقبال کیا گیا۔چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم عمران خان ایک اعلی سطحی

وفد کے ہمراہ 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ، چین پہنچے تو چین کے سفیر H.E Wu Jieاور چین میں پاکستان کے سفیر H.E معین الحق اور چین کے نائب وزیر خارجہ وو جیا نگاہو نے وزیر اعظم کا ہوائی اڈے پراستقبال کیا۔وزیر اعظم(2022 Beijing Winter Olympics)کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ H.E صدر شی جن پنگ اور H.E وزیر اعظم لی کی چیانگ کے ساتھ دو طرفہ امور پر ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دونوں برادر ممالک کے مابین خصوصا CPEC فریم ورک کے تحت تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور زیر بحث آئیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم چین کے ممتاز کاروباری رہنماؤں، سرکردہ تھنک ٹینکس، دانشوروں اور میڈیا کے نمائندوں سے آن لائن ملاقاتوں کے علاوہ دیگر اہم دو طرفہ ملاقاتوں میں بھی شریک ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…