واشنگٹن(این این آئی)آن لائن دنیا میں یک دم مقبول ہونے والا گیم ورڈل امریکی اخبار نے خرید لیا۔ گیم ابتدائی طور پر سب کے لیے مفت رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق موجد جاش وارڈل کا اکتوبر میں ایک ویب سائٹ پر ریلیز کیا جانے
والا گیم اتنی تیزی سے مقبول ہوا کہ چار ماہ کے اندر ہی اس کے کھلاڑیوں کی تعداد لاکھوں میں ہوگئی۔اردو سمیت مختلف زبانوں میں اس گیم کے ورژن سامنے آگئے، گیم میں کھلاڑیوں کو 6 باریوں میں 5 حروف پر مبنی لفظ کا پتا لگانا ہوتا ہے۔