پشاور(آ ن لا ئن ) خیبر پختونخوا کے باچا خان ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹنگ کٹس غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ باچا خان ایئرپورٹ پر لیبارٹریز میں کوروناٹیسٹنگ کٹس غیر معیاری ہونے کے علاوہ منیجر نے عملے کو بھی غیر
تربیت یافتہ قرار دید یا ایئرپورٹ منیجر نے کہا ہے کہ لیبارٹریز میں ٹیسٹ کا ریکارڈ محفوظ کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ ائیر پورٹ منیجر نے کورونا ٹیسٹنگ فیس کم کر کے 3 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔