اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

نوشکی اور پنجگور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے، 15 حملہ آورہلاک،4فوجیوں کی شہادت کی تصدیق

datetime 3  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پنجگوراورنوشکی میں سکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشت گردحملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دے سکتی۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کے حملوں اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت اور

دہشت گردوں کی ہلاکت پر ایک ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا، اور پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو باہر نکال دیا۔وزیرداخلہ نے بتایا کہ نوشکی میں ہونے والے حملے میں 9 دہشت گرد مارے گئے، اور پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے، جب کہ پنجگورمیں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، اور دہشت گردوں نے پنجگور میں پاک فوج کے چار یا پانچ جوانوں کوگھیررکھا ہے، تاہم پاک فوج ان دہشت گردوں کو شکست فاش دے گی۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہماری سیکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے میں سکییورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔دوسری

جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ بہادر جوانوں نے پنجگور اور نوشکی، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا۔ انہوںنے کہاکہ قوم ہماری حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں

دینے والی سیکیورٹی فورسز کے پیچھے متحد کھڑی ہے۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کی کیمپوں پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار مسلح افراد کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…