منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس،تمام اپوزیشن جماعتوں کاحکومت کیخلاف بڑے اقدامات کافیصلہ

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرورکی صدارت میں آل پارٹیز کانفر نس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا پنجاب حکو مت کے (ن)لیگ اراکین اسمبلی کو تر قیاتی فنڈز کی فراہمی کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ اور پنجاب حکو مت سے سانحہ قصور کی شفاف تحقیقات کیلئے مذکورہ ضلع میں تمام پو لیس افسران کوعہدوں سے ہٹاکر جوڈیشل کمیشن سے تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا گیا ،تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بغیر صوبے میں جمہو ریت نہیں ڈکٹیٹر شپ ہے(ن)لیگ اپنے عام انتخابات کے شکست کھانیوالے لوگوں کو اربوں روپے کے تر قیاتی فنڈز دیکر دھاندلی کا آغاز کر چکی ہے الیکشن کمیشن کو اسکا سخت نوٹس لینا چاہیے ورنہ ہم بھی شدیداحتجاج پر مجبور ہونگے (ن)لیگ کی پنجاب میں ون مین شو کی سیاست نہیں چلنے دیں گے پنجاب حکو مت نے آرٹی فیشل بلدیاتی نظام لانے کی کوشش کی تو شدید احتجاج کیا جائیگا حقیقی بلدیاتی نظام سے عوام کو حکمرانوں کی گلوکر یسی سے بھی نجات ملے گی اور عوام کے فیصلے تخت لاہور نہیں عوام کے منتخب نمائندے خود کر یں گےگڈ گورننس کے نعرے لگانیوالے حکمران بتائے سانحہ قصورپروہ کہاں سوئے رہے ؟سانحہ قصور کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ کا حشر بھی حکمران ماڈل ٹان سانحے کی رپورٹ جیسا ہی کر یں گے۔ وہ سوموار کے روز پارٹی سیکرٹر یٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آل پارٹیز کانفر نس کی صدارت کے دوران خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید جماعت اسلامی کے امیر العظیم ناصر جنجوعہ عوامی تحر یک کے بشارت جسپال نور اللہ صد یقی(ق) لیگ کے میاں منیر احمد اور آمنہ الفت نے شر کت کی جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے رکن اسمبلی میاں اسلم اقبال جمشید اقبال اور عمر چیمہ سمیت دیگرنے شر کت کی آل پارٹیز کانفر نس میں موجودہ حکو مت کی بلدیاتی انتخابات میں رکاوٹوں سمیت دیگر امورکا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ اپنے خطاب میں تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن)لیگ بات جمہوریت کی کرتی ہے مگر انکی سیاست آمر انہ سٹائل کی ہے اور جب تک پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوتے اس وقت تک پنجاب میں حقیقی جمہو ریت قائم نہیں ہوسکتی ہے اور اپوزیشن کی تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہے کہ ہم پنجاب میں (ن)لیگ کو بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر نے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہم واضح کر نا چاہتے ہیں کہ اگر حکمرانوں نے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے مکمل اختیار ات عوام تک منتقل کر نے کی بجائے مصنوعی بلدیاتی نظام لانے کی کوشش کیں تو اسکو مکمل طور پر مسترد کر دیں گے اور اسکے خلاف سڑکوں سمیت ہر فورم پر شدید احتجاج کیا جا ئیگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں (ن)لیگ کی حکو مت مکمل ناکام ہو چکی ہے اور امن وامان کی بدتر ین صورتحال حکمرانوں کے گڈ گورننس کے دعوں کے منہ پر طمانچہ ہے اور اس سے یہ بھی ثابت ہو رہا ہے کہ اپنے تجر بے کے ذریعے ملکی تقدیر بدلنے کی باتیں کر نیوالوں حکمرانوں کے پاس ناکامیوں کے سواکوئی تجربہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قصور کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے مگر لگتا ہے کہ حکمران ذمہ داروں کوکیفر کردار تک پہنچانے کی بجائے مذکورہ معاملے پرمٹی پا فارمولالگانا چاہتے ہیں اورپنجاب میں (ن)لیگ سانحہ ماڈل ٹان اور سیلاب کے دوران بند توڑنے جیسے واقعات کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ کی طرح سانحہ قصور کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کی رپورٹ پر بھی عمل نہیں کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ قصورصرف حکمرانوں کی بدتر ین ناکامی ہی نہیں بلکہ اس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی بھی ہوئی ہے جسکے ذمہ دار نااہل حکمران اور انکے حواری ہیں اس موقعہ پر دیگر شر کا نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کے مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل کر نے کیلئے ضروری ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا بروقت اور شفاف انعقاد یقینی بنایا جائے اور ہم (ن) لیگ کی بلدیاتی انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے اقدام کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے (ن)لیگ کا اپنے شکست خوردہ لوگوں کو اربوں روپے کے تر قیاتی فنڈز کی فراہمی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا آغاز ہے اور الیکشن کمیشن کو حکمرانوں کے دھاندلی کے اس منصوبے کا سخت نوٹس لینا چاہیے



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…