کراچی(این این آئی)تبدیلی سرکار میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے جبکہ بچوں کے دودھ میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔شہر میں مہنگائی کا سونامی بے قابو ہوگیا ہے جبکہ مہنگائی کے سونامی نے معصوم بچوں کے دودھ کو بھی نگل لیا ہے۔ فارمولا پاڈر دودھ پر 17 فیصد جی ایس ٹی اور 3 فیصد ایڈیشنل سیلز ٹیکس لگا دیا ہے۔بچوں کے فارمولا پاڈر دودھ کی قیمت میں 650 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ 900 گرام فارمولا پاڈر دودھ کا ڈبہ 3124 روپے کا ہوگیا ہے۔