سرا ئے عا لمگیر ( آن لائن) پا کستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما و سا بق وزیر داخلہ ممتاز قا نون دان چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 50رو پے کے اشٹام پیپر پر گارنٹی دیکر ملک سے بھا گنے والے سا بق وزیر اعظم نواز شریف کبھی بھی پا کستان واپس نہیں آئیں گے اور نہ ہی میاں شہباز شریف کو بطور ضما نت نواز شریف کو واپس لا نے کے لئے مجبور کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی
شہباز شریف اپنے بھائی کو پا کستان لا نے کے لئے کچھ کردار ادا کر سکتے ہیں جس دن میاں نواز شریف پا کستان آئے تو سمجھ لیں وہ کسی ڈیل کی ہی صورت میں واپس آئے ہیں جس جج نے میاں نواز شریف کو پچاس روپے کے اشٹام پیپر پر گارنٹی لیکر بیرون ملک جا نے دیا وہ اسکے دائرہ اختیار میں ہی نہیں تھا میاں نواز شریف سمیت کئی بڑے لوگ ارب پتی لوگ مفرور بیرون مما لک بیٹھے ہیں اور وہاں مزوں سے بھر پور زندگیاں گذار رہے ہیں انکو بنک تلاش کر رہے ہیں مگر انکو کئی بیرون مما لک سے نہیں لا سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار چو ہدری اعتزاز احسن نے سنیئر قا نوندان چوہدری مسعود اختر ایڈووکیٹ کی رہایشگاہ پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ضیاء محی ا لدین ، چوہدری طاہر زمان کا ئرہ ، چوہدری اعظم کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ سینٹ میں حکو مت اور اپو زیشن کے 42,42ووٹ نکلے اور چیئر مین سینٹ نے اپنا صوبدیدی ووٹ دیکر حکو مت برتری دلوائی دوسرا ایجنڈا لیٹ جا ری کیا گیا جس کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر سینٹ سید یوسف رضا گیلا نی بر وقت اجلاس میں پہنچ نہیں سکے انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل دور سے گذر رہا ہے جہاں تک حکمرانی کا مسئلہ ہے پا کستان ان گورنر ایبل ہو گیا ہے پی ڈی ایم میں شوراور باہمی اختلا فات بھی ہیں ان پر ابھی تک یہ بات واضح نہیں کہ چچا نے یا بھتیجی نے وزیر اعظم بننا ہے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا آ نیوالا دور بلاول بھٹو زرداری کا ہے اسکے اہم معاملات عبور کر چکے ہیں سا بق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو نے بھی اسی عمر میں سیاست کا آ غاز کیا تھا آئندہ قیادت بھی بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہو گی چودری اعتزاز احسن نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ والا معاملہ سارے متضاد ہیں 50سال سے انکم ٹیکس دے رہا ہوں حساب اوعر گوشوارے بھی دیتا ہوں سپریم کورٹ کے جج سے کم نہیں ہوں قا نون کا اطلاق سب پر برابر ہو تا ہے