اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

تیسرا بچہ پیدا کریں اور25لاکھ انعام پائیں، چینی کمپنی کی شہریوں کو پیشکش

datetime 1  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چینی کمپنی ڈابیونک ٹیکنالوجی گروپ نے اپنے ملازمین کو تیسرا بچہ پیدا کرنے پر بڑے انعام کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی ڈابیونک ٹیکنالوجی نے اپنے ملازمین کو تیسرا بچہ پیدا کرنے پر 25 لاکھ روپے انعام اور ایک سال تک کی

چھٹی کا اعلان کیا ہے، اگر ملازم خاتون ہے تو اسے 12 ماہ کی میٹرنٹی چھٹی اور مرد کو 9 دن کی چھٹی ملے گی۔گذشتہ سال اگست میں چین میں پاپولیشن اینڈ فیملی پلاننگ ایکٹ منظور ہونے کے بعد سے چین میں 20 سے زائد صوبائی سطح کے علاقوں نے بچوں کی پیدائش کے قوانین میں ترمیم کی ۔رپورٹس کے مطابق چین نے بونس کے طور پربیبی بونس، زیادہ تنخواہ والی چھٹی، ٹیکسوں میں کٹوتی اور بچوں کی پرورش کرنے والی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ۔رپورٹ کے مطابق آن لائن ٹریول کمپنیوں نے بھی کئی آفرز کا اعلان کیا ہے جبکہ چین کی سرکاری نیوز ویب سائٹ کے مطابق بیجنگ، سیچوآن اور ژیانشی سمیت کئی شعبوں نے اس سلسلے میں متعدد معاون اقدامات کا اعلان کیا ۔رپورٹ کے مطابق ان اقدامات میں پیٹرنٹی چھٹی، زچگی کی چھٹی میں توسیع جبکہ شادی کے لیے چھٹی اور پیٹرنٹی چھٹی میں توسیع بھی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…