اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزددار کا ایک لاکھ 30 ہزار آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان

datetime 1  فروری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک لاکھ 30 ہزار آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا- نوجوانوں کو بھرتی کی بالائی حد میں 2 برس کی رعایت بھی دی جائے گی- ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں انتظامی سہولت کیلئے نئی تحصیلیں اوراضلاع بنائے جا رہے ہیں -نئی تحصیلوں اور اضلاع کے لئے خصوصی

کمیٹی کام کر رہی ہے – چاہتے ہیں نئی تحصیلیں اور اضلاع بنائے جائیں لیکن لوکل گورنمنٹ الیکشن کے باعث اعلان نہیں کیا جا سکتا – وزیر اعلی عثمان بزدار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوکل گورنمنٹ کا بل جلد پاس ہو گااور لوکل گورنمنٹ الیکشن سے عوام کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہو ں گے-حکومت ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے یقین دہانی کرائی کہ ڈیرہ غازی خان میں ٹرین کے سٹاپ کیلئے وزارت ریلوے سے بات کی جائیگی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے کوشاں ہیں-مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں-میڈیا عوام کے حقیقی مسائل کی نشاندہی کرے، حل کریں گے- وزیر اعلی نے کہا کہ کبھی غلط کام کیا ہے نہ کرنے دیں گے- مثبت تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ڈی جی خان پریس کلب کی ہر ممکن بحالی کی کوشش کریں گے – صحافی کالونی کے حوالے سے بورڈ آف ریونیو کو اراضی کی پالیسی دینے کی ہدایت کی ہے – کوٹ چھٹہ میں پریس کلب کے قیام کیلئے بھرپور معاونت کریں گے-وزیر اعلی نے کہا کہ انڈس ہائی وے کی بحالی پہلی ترجیح ہے -دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پنجاب کی 63 فیصد آبادی نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہو رہی ہے۔ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجراء ریاست مدینہ کے قیام کی طرف بڑا قدم ہے۔ بہاولپور ڈویژن میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی 63 فیصد آبادی قومی صحت کارڈ کے تحت مفت ہیلتھ کوریج سے مستفید ہو رہی ہے۔ جلد فیصل آباد، ملتان اور دیگر اضلاع میں بھی ہیلتھ کارڈ کا اجراء کریں گے۔بہاولپور ڈویژن کے ایک کروڑ 5 لاکھ افراد قومی صحت کارڈ سے مستفید ہوں گے۔بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر کے ہر شہری کو 100 ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مارچ کے آخر تک ساڑھے 11 کروڑ افراد کو قومی صحت کارڈ فراہم کر دیا جائے گا۔قومی صحت کارڈ کیلئے 400 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرکے مفت علاج کا وعدہ پورا کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنا کر پی ٹی آئی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے اور اب جلد وزیراعظم عمران خان کو بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سنگ بنیاد کیلئے مدعو کریں گے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مالی اور انتظامی اختیارات سونپ دیئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ ترقیاتی فنڈز فراہم کر رہے ہیں۔گزشتہ ادوار میں جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر جتنا خرچ کیا گیا صرف چھ ماہ میں اس سے زیادہ خرچ کر دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر رہے ہیں۔جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینسر اور دیگر مہلک امراض کے مریضوں کو علاج معالجے کیلئے اربوں روپے فراہم کر رہے ہیں۔پنجاب میں 23 نئے ہسپتال بنا رہے ہیں۔صوبہ بھر میں 158 ہیلتھ فسلیٹیز کو اپ گریڈ کر دیا گیا۔ صوبے میں 91 نئی ہیلتھ فسلیٹیز بنائیں گے۔ہسپتالوں کو اربوں روپے کی طبی مشینری بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…