نیویارک(این این آئی) اسپیس لِنک اوردیگر کمپنیوں کے مالک اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں عالمی شہرت یافتہ ایلون مسک نے کالج طالب علم کو ٹوئٹر اکائونٹ بند کرنے کے لیے پانچ ہزار ڈالر کی رقم پیش کردی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایلون مسک اپنے پرائیوٹ جیٹ سے جب
پرواز کرتے اور زمین پر اترتے ہیں تو اس کی تفصیل طالب علم کے ٹوئٹر اکائونٹ سے نشر ہوجاتی ہے۔ اگرچہ دنیا بھر کی مشہور شخصیات کی تفصیل پر ان کے مداح ٹوئٹر اکائونٹ بناتے رہتے ہیں۔ لیکن ایلون مسک نے اپنے جوابی ٹویٹ میں اس اکائونٹ کو سیکیورٹی رسک قرار دیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایلون مسک نے سب سے پہلے نوجوان سے کہا کہ یہ اکائونٹ خود ایلون کے لیے سیکیورٹی رسک ہے۔ اس کے جواب میں نوجوان نے کہا کہ وہ ایلون مسک سے متاثر ہیں اور ماڈل تھری کا ذکر کیا جو شاید ٹیسلا کار کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے۔اس کے بعد ایلون مسک نے نوجوان سے سوال کیا کہ آیا وہ ان تمام اکائونٹس سے کتنی رقم کماتے ہیں کیونکہ اس وقت ان کے 80 ہزار فالوور تھے۔ اس پر جیک نے بتایا کہ وہ 20 سے 25 ڈالر ماہانہ بنا پاتے ہیں۔ اس پر ایلون نے انہیں اکائونٹ بند کرنے پر 5000 ڈالر کی پیشکش کی۔لیکن اس موقع پر جیک لالچ میں آگیا اور اس نے ایلون مسک سے کہا کہ وہ اس میں ایک صفر کا اضافہ کردیں لیکن اس کے بعد ایلون مسک نے کوئی جواب نہیں دیا۔