اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم کے فرار ہونے کا معاملہ،اہم پیشرفت سامنے آگئی

datetime 1  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)دعا منگی اغوا برائے تاوان کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے اکثر زیر استعمال رہنے والی آن لائن ٹیکسی کے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ فرار کے روز بھی ملزم اسی آن لائن ٹیکسی میں عدالت اور پھر شاپنگ مال تک گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق

ہمیشہ ایک ہی آن لائن ٹیکسی مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے زیر استعمال رہتی تھی جسے وہ خود کال کر کے بلواتا تھا اور ہمیشہ وہی پولیس اہلکار ملزم کے محافظ کم خدمت گار کے طور پر ڈیوٹی کرتے چلے آ رہے تھے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق آئوٹ ڈور مصروفیات میں زوہیب کا موبائل فون کورٹ پولیس اہلکاروں کے پاس جمع رہتا تھا۔ پرائیویٹ کمپنی کا ڈرائیور عمیر پہلے بھی کئی دفعہ زوہیب کو کورٹ لے جا چکا ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق فرار والے دن کار ڈرائیور نے 2 ہزار روپے طے کئے تھے اور فرار کے وقت کورٹ پولیس نے 1500 دیئے۔ ڈرائیور عمیر پہلے بھی زوہیب قریشی کو متعدد بار عدالت سے گھر لے جا چکا ہے۔تفتیشی پولیس نے ڈرائیور عمیر کو شامل تفتیش کرلیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق شاپنگ مال سے فرار کے بعد ملزم مبینہ طور پر ایک رکشے میں فرار ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…