لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈی جی خان میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں عثمان بزدار نو ہسپتال بنانے چلے ہیں۔بزدار صاحب ڈی جی خان میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 36 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔آپکے پاس کتوں کے کاٹنے کی
ویکسین نہیں 9 ہسپتال بنانے کیلئے اربوں روپے کہاں سے لائیں گے۔کل ڈی جی خان میں ایک نوجوان کتے کے کاٹنے سے ہلاک ہوگیا۔مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہاعثمان بزدار بھی عمران خان کی طرح چار سال سے اعلانات ہی کررہے ہیں۔جنوبی پنجاب کے لوگ صوبہ مانگ رہے ہیں صحت کارڈ نہیں۔عمران خان اور عثمان بزدار چار سال سے جنوبی پنجاب صوبے کا لالی پاپ دے رہے ہیں۔شہبازشریف نے رحیم یارخان میں طیب اردوان ہسپتال بنایا۔عثمان بزدار پہلے دن سے 9 ہسپتال بنانے کے اعلانات ہی کررہے ہیں۔عثمان بزدار جھوٹ بولنے کے معاملے میں عمران خان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت کی بنیاد ہی جھوٹ ہے سہارے پر رکھی ہے۔سلطنت شغلیہ کے ظل تباہی کے جھوٹ سن سن کر قوم تنگ آچکی ہے۔ہیلتھ کارڈ کم ہے عمران خان کا ناکام فیس سیونگ پروجیکٹ ہے۔عمران خان آئندہ الیکشن میں ہیلتھ کارڈ کی بنیاد پر ہی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات نہیں ہیلتھ کارڈ کو لوگ بس جیب میں رکھ سکتے ہیں۔ہیلتھ کارڈ کی تشہیر پر قوم کا پیسہ پانی کی طرح بہایا جارہا ہے۔