لاہور( این این آئی)نادرا نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تصدیقی عمل کیلئے پنجاب حکومت سے ایک ارب 88کروڑ روپے مانگ لئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے قومی صحت کارڈ کی تصدیق کیلئے نادرا سے معاونت لی جارہی ہے ، نادرا کی جانب سے اب تک فراہم کی جانے والی سروسز پر ایک ارب 88کروڑ روپے طلب کئے گئے ہیں ۔ محکمہ خزانہ کے
مطابق نادرا آفس نے ہیلتھ کارڈ کی تصدیق پر معاونت دی ہے ، تصدیق کیلئے مہیا کی گئی سروسز پر یہ فنڈز دئیے جائیں گے اور اس کیلئے پیشگی پی سی ون میں منظور ی پری لی گئی تھی ۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے نادرا کو پہلے مرحلے میں ایک ارب 45کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ باقی رقم آئندہ مالی سال میں ادا کی جائے گی ۔