اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

فلائٹس میں تاخیر نیویارک ایئرپورٹ پر پھنسے سینکڑوں مسافروں کی حالت بگڑ گئی

datetime 1  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) جے ایف کے ایئرپورٹ پر جیٹ بلو کی فلائٹس میں کئی گھنٹوں کی تاخیر کی وجہ سے سینکڑوں مسافر اتوار کی رات سے پھنسے ہوئے ہیں۔نیویارک پوسٹ کے مطابق ائیرپورٹ پر طیارے کی پارکنگ والے حصے (Tarmac) میں گھنٹوں پھنسے رہنے کی وجہ سے مسافروں کی حالت بگڑ گئی اور بعض مسافر پینک اٹیک کا شکار ہوئے جبکہ متعدد مسافروں نے نشستوں پر

ہی پیشاب کردیا۔بعض مسافر جو اندر ویٹنگ ایریا میں رہ گئے انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے انہیں یرغمال بنایا ہوا ہے کیونکہ فلائٹ کینسل کرنے کا کہا گیا تو انتظامیہ نے یہ بھی کرنے سے انکار کردیا۔ایوی ایشن ایکسپرٹ جیسن ربینوویٹز نے بتایا کہ 20 فلائٹس رن وے پر منتشر کھڑی رہیں جس کی وجہ سے کوئی طیارہ بھی مسافروں کو لینے کیلئے گیٹ پر پہنچ نہیں پایا۔اینی اسٹول نام کی ایک مسافر بتاتی ہیں کہ ان کی نیویارک سے بفیلو جانے والی فلائٹ کا ٹائم رات کے 8 بجے کا تھا لیکن 5 گھنٹے تک تاخیر ہوتی رہی۔ 5 گھنٹے بعد وہ جہاز میں بیٹھیں۔ لیکن ایک گھنٹے بعد تمام مسافروں کو جہاز سے یہ کہہ کر اتار دیا گیا کہ فلائٹ صبح 6 بجے تک لیٹ ہے تاہم صبح 7 بجے عملے کی جانب سے فلائٹ کینسل کردی گئی۔مشتعل مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ جیٹ بلو سے اس غیر ذمہ دارانہ انتظام پر وضاحت طلب کریں گے کیونکہ جس عملے سے بھی مسئلے کی وجہ پوچھی جارہی ہے تو کوئی بھی ٹھیک معلومات نہیں دے رہا جبکہ کچھ مسافروں نے سارے پیسوں کی واپسی کا بھی کمپنی سے مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…