اسلام آباد (آن لائن)دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی تین روپے دس پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کا صارفین پر چھبیس ارب چالیس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔نیپرا نے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیپرا میں دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کیلئے بجلی تین روپے
بارہ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی-نیپرا نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا -ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا-نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے اضافہ تین روپے دس پیسے فی یونٹ بنتا ہے -دوران سماعت نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار میں 17 فیصد-صنعتوں کی جانب سے بجلی کی کھپت میں 19 فیصد اضافہ ہوا-موسم سرما کے رعایتی پیکج کے باعث بجلی کی کھپت میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا-عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا-چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ اگر عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتیں نہ بڑھتیں تو بجلی قیمت میں کمی ہوتی- نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ سی پی پی اے نے دو ارب روپے کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ مانگی ہیں-ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ ونڈ اور سولر کا شئیر کم کیوں ہورہا ہے-اگر ونڈ اور سولر کے 650 میگاواٹ والے منصوبے مکمل ہوتے تو سستی بجلی پیدا ہوتی-نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے دو ارب اکسٹھ کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا-ایل این جی کی قلت سے دو ارب ساٹھ کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا