لاہور( این این آئی)پاکستان فٹبال کی معطلی ختم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا،وزیر بین الصوبائی رابطہ امور فہمیدہ مرزا کی نارملائزیشن کمیٹی سے بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،وزارت بین الصوبائی رابطہ نے فیفا ہائوس کا قبضہ نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے کرنے کے لئے پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا ۔ فیفا کی نامزد کردہ نارملائزیشن کمیٹی کو اشفاق حسین گروپ نے ہیڈکوارٹرز سے بے دخل کردیا تھا،بیرونی مداخلت پر پاکستان فٹبال کو معطل کرکے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ، نارملائزیشن کمیٹی الیکشن کرواکر پی ایف ایف کا چارج منتخب باڈی کے حوالے کرے گی۔