اسلام آباد(آن لائن )پاکستانی بزرگ شہری صدیق خان نے بھارت میں مقیم اپنے بھائی حبیب عرف سِکا خان کو ایک گھنٹے میں ویزا جاری ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فیصل آباد کے رہائشی صدیق خان بھارت سے آنے والے اپنے بھائی کے
استقبال کے لیے پْرجوش ہیں۔صدیق خان کا کہنا ہیکہ ڈھول کی تھاپ پر بھائی کو گاؤں لائیں گے ، بھائی مان گیا تو اس کی شادی بھی رچائیں گے۔ خیال رہیکہ گزشتہ دنوں قیامِ پاکستان کے وقت بچھڑنے والے دو بھائی 74 سال بعد کرتارپور میں ملے تھے۔دونوں بھائیوں کی دہائیوں بعد ہونے والی ملاقات میں رقت ا?میز مناظر دیکھنے میں ا?ئے، دونوں بھائی ایک دوسرے سے گلے ملے اور زارو قطار روتے رہے۔بعدازاں وفاقی حکومت نے کرتارپور میں 74 سال بعد ملنے والے بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے سِکّا خان کو ویزہ جاری کردیا ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلامیی کے مطابق سِکا خان کوپاکستان میں اپنے بھائی صدیق سے ملنی کے لیے ویزہ جاری کیا گیا ہے۔