پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

اب گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے اپلائی کریں ایبٹ آباد وارڈن پولیس نے منفرد ایپ متعارف کرا دی

datetime 29  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایبٹ آباد ٹریفک وارڈن پولیس نے “I am traffic Warden” موبائل ایپ کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایبٹ آباد میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی تھے۔ انکے علاوہ ڈی آئی جی ہزارہ

میر ویس نیاز، وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی،ایس ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان اور سول سوسائٹی کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، عوام اور ٹریفک پولیس کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے سات ماہ کی دن رات انتھک محنت کے بعد “I am traffic Warden” ایپ لانچ کی گئی جس پر میں وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان، ڈاکٹر حسین جہانگیری اور انکی تمام ٹیم کو مبارکباد اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس موبائل ایپ کے ذریعے لوگ گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں اور انہیں بذریعہ میسج انکی ٹیسٹ تاریخ مہیا کردی جائے گی۔ اسکے علاوہ لوگ ٹریفک سے متعلق اپنی شکایات،تجاویزاور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت پولیس کو اطلاع دے سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…