نئی دلی۔۔۔۔۔ بھارت میں ساتویں جماعت کے مسلم طالب علم نے ایک ایسا جوتا تیار کیا ہے جو اس قدر آرام دہ ہے کہ اس کے پہننے سے ٹخنوں کے درد میں کمی واقع ہوتی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے ساتویں جماعت کے 11 سالہ طالب علم مزمل پاشا جب اپنے دادا اور چچا کے پاؤں کی تکلیف دیکھتا تو اس سے رہا نہ جاتا اور وہ سوچتا کیوں نہ انہیں ایسا جوتا مل جائے جس کے پہننے سے ان کا درد ختم ہوجائے، اپنی اسی سوچ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اس نے ان کے جوتوں کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی ٹھان لی۔مزمل کے والد چاند پاشا کا کہنا تھا کہ اس نے انٹرنیٹ پر ایسے جوتے تلاش کرنے کی بہت کوشش کی جو ٹخنوں کے درد کو کم کر سکے لیکن اسے کامیابی نہ ملی تو اس نے اس حوالے سے اپنے بیٹے کی رہنما ئی کی اور پھر مزمل کا تیار کردہ جوتے کا فرضی خاکہ نیشنل انوینشن فاؤنڈیشن میں پیش کیا۔ دوسری جانب مزمل کا کہنا ہے کہ اس اسپیشل جوتے کی تیاری میں میں ایک سال لگا، جوتے کے سول میں چمڑے کا اضافی استعمال اس طرح سے کیا گیا ہے کہ جس سے ٹخنوں کے درد میں کمی واقع ہوتی ہے۔
چاند پاشا نے بتایا کہ ان کے بیٹے مزمل نے ایک ایسی برقی مقناطیسی شیلڈ بھی بنائی تھی جسے اگر موبائل میں فکس کر دیاجائے تو انسان اس سے نکلنے والی تابکار شعاعوں کے اثرات سے 80 فیصد محفوظ رہ سکتا ہے۔ مزمل کی ایجاد کو نیشنل چلدڑن سائنس کانگریس 2014 میں پیش کیا گیا جس پر بھارت کے سابق صدر عبدالکلام نے انہیں ایوارڈ سے نوازا۔
بھارت میں 11 سالہ مسلمان طالب علم نے درد کم کرنے والا جوتا تیار کر لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کا نیا طریقہ سامنے آگیا



















































