بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

تھری ڈی پرنٹر سے بنائی جانے والی پہلی دوا کی منظوری دیدی گئی

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے تھری ڈی (تھری ڈائمنشنل) پرنٹر سے تیار ہونے والی دنیا کی پہلی دوا کو باضابطہ طور پر منظور کرلیا ہے۔
اس دوا کانام اسپریٹم ہے جو پانی میں گھل جانے والی ایک گولی ہے جسے مرگی کے مریضوں کے دورے روکنے میں استمال کیا جاتا ہے، اسے بنانے والی کمپنی نے زپ ڈوز ٹیکنالوجی استعمال کی ہے جو حقیقتاً میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے وضع کی تھی۔ اس میں تھری ڈی پرنٹر دوا کو تہوں میں جمع کرکے تیار کرتا ہے اور اگر دوا میں تھوڑا سا بھی پانی ملادیا جائے تو فوراً گھل جاتی ہے جس سے دوا کھانے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے دوا کی خاص مقدار والی گولیاں تیار کی جاسکتی ہیں خواہ وہ 10 ملی گرام کی ہوں یا 1000 ملی گرام یعنی مریض کی ضرورت کے تحت گولیاں تیار کی جاسکتی ہیں اور مشین دوا کی مقدار کا خاص خیال رکھتی ہے۔
اسے اپریشیا کمپنی نے تیار کیا ہے جس کے مطابق دماغی امراض کی دواو¿ں کی تیاری میں ایک انقلاب آجائے گا اور تھری ڈی مشینوں کی فراہمی اگلے سال سے شروع ہوجائے گی، اس سے قبل ایک بچے میں سانس کی متاثرہ نالی کو تھری ڈی پرنٹر سے تیار کرکے لگایا گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق تھری ڈی پرنٹنگ مشینوں سے صنعت، تجارت اور طب میں انقلاب آسکتا ہے کیونکہ لوگ اس سے اپنی ضروری اشیا گھر بیٹھے تیار کرسکیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…