اسلام آباد۔۔۔۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف سے مذاکرات میں مخلص ہے اب کل فیصل آباد میں عمران خان کے ارشادات کے بعد مذاکرات کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کو کہا تھا کہ فیصل آباد کا شو ختم کردیں اوراتوار کو مذاکرات کریں کیوں کہ حکومت خلوص نیت سے بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل چاہتی ہے لیکن اب فیصل آباد کے کل کے ارشادات کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے جوڈیشل کمیشن پر کوئی اعتراض نہیں جو آئین کے دائرہ کار میں رہ کر بنایا جائے۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مبصرین نے 2013 کے انتخابات کو شفاف قراردیا جب کہ الیکشن میں دھاندلی کو جواز بناکرتحریک انصاف جو احتجاج کررہی ہے اس سے ملکی معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
کل فیصل آباد میں عمران خان کے ارشادات کے بعد مذاکرات کا فیصلہ کریں گے ، اسحاق ڈار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کا نیا طریقہ سامنے آگیا



















































