جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملازمت کیلئے پیش کئے جانے والے کورنگ لیٹر سے متعلق چند اہم معلومات

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملازمت کی تلاش میں سرکرداں نوجوان اپنے سی وی کو خوبصورت اور جدید بنانے میں اپنی توانائیاں صرف کرتے ہیں لیکن وہ کورنگ لیٹر کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے حالانکہ کورنگ لیٹر پر لکھی گئی چند سطریں کمپنی کے باس کو سی وی سے بھی زیادہ متاثر کر سکتی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ اس پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔بہت سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کورنگ لیٹر پر لکھی گئی عبارت ہی دراصل کسی کو آپ کا سی وی دیکھنے پر مجبور کرتی ہے اسی سے پتا چلتا ہے ہے کہ پراڈکٹ کیسی ہوگی کیونکہ کورنگ لیٹر میں کوئی بھی امیدوار اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ وہ ہی اس پوزیشن کے لیے سب سے زیادہ موزوں امیدوار ہے لہذا کورنگ لیٹر لکھنے سے قبل ان باتوں کو سامنے رکھا جائے۔
مطلوبہ جاب تک محدود رہا جائے: کورنگ لیٹر کو لکھتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اسے مطلوبہ جاب یا ملازمت تک محدود رکھا جائے اور اسے عام یا ہر قسم کی جاب کے لیے نہ بنایا جائے کیونکہ یہ کسی بھی امیدوار کا پہلا امپریشن ہوتا ہے جس میں وہ خود کو اس ملازمت کے لیے موزوں ترین امیدوار ثابت کرتا ہے اس لیے کوشس کی جائے کہ کورنگ لیٹر میں اپنے تجربے اور اپنی مثبت سوچ کو واضح کیا جائے۔

تحقیق کی جائے: ملازمت کے لیے جس کمپنی میں اپلائی کر رہے ہیں اس کے بارے میں چند بنیادی معلومات حاصل کر لی جائیں جس میں کمپنی کا ویژن، لیڈرشپ ٹیم، کمپنی کی کامیابیاں، چیلنجز،پراڈکٹس اورتازہ ترین معلومات شامل ہیں کیونکہ ان معلومات کی مدد سے امیدوار اپنی صلاحیتوں کو کسی بھی پراڈکٹس سے جوڑ کراپنے موزوں ہونے کی دلیل دے سکتا ہے اس کے علاوہ امیدوار کمپنی زبان اور کارپوریٹ کلچر کو بھی سامنے رکھے تو کورنگ لیٹر اور بھی مثر ہو جاتا ہے۔

فوکس: امیدوار کو کورنگ لیٹرلکھتے ہوئے توجہ اس بات ہر رکھنی چاہئے کہ کس بات کو نمایاں کیا جائے جب کہ لیٹر آپ کی سی وی کی سمری نہ ہو بلکہ اس کا زیادہ حصہ اس تجربے اور صلاحیتوں پر مشتمل ہونا چاہئے جو آپ نے گزشتہ کمپنی میں کام کے دوران حاصل کیں اور وہ موجود جاب کی عکاسی بھی کر رہی ہوں۔ کہا جا سکتا ہے کہ کورنگ لیٹر میں مقدار سے زیادہ کوالٹی پر توجہ دی جائے اگر کوئی ٹیکنالوجی کی ملازمت کے لیے اپلائی کر رہا ہے تو ایسے امیدوار کو اس پر بات کرنی چاہئے کہ کس طرح کمپنی کی ٹیکنالوجی لوگوں کی زندگی کو تبدیل کرتے ہوئے آسان بنا رہی ہے اسی طرح اگر کوئی فیشن کی جاب کے لیے درخواست دے رہا ہے تو اسے بتانا چاہئے کہ 90 کی دہائی کے بعد کس طرح فیشن تبدیل ہوا اور وہ کون سے عوامل ہیں جو آج کے فیشن پر اثر انداز ہورہے ہیں۔
حقیقت پسندانہ رہیں: کورنگ لیٹر لکھتے ہوئے ایسے الفاط کا استعمال نہ کریں جس سے زیادہ جوش و جذبے کا اظہار ہورہا ہو اس لیے نپے تلے الفاظ میں مطلوبہ جاب کے لیے اپنا موزوں ہونا بیان کریں۔ خود کو پلیئر یا پھر لوگوں سے تعلق قائم کرنے والا ظاہر کرنے کی بجائے اپنی صلاحیتوں کا اس طرح بیان کریں کہ آپ یہ صلاحیت رکھتے ہیں کہ کس طرح اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر پراجیکٹ کو مکمل کر سکتے ہیں۔
ٹھوس حوالہ: اپنے کورنگ لیٹر کے اختتام پراپنے سوشل اکانٹ سے ٹھوس اور تصدیق شدہ کنٹریکٹ پیش کریں جو اس جاب کے لیے بھی مناسب ترین ہونا چاہئے جو آپ کے سی وی کو مزید قیمتی بنا سکتا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…