منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

ہریانہ میں کشمیری طلبہ پر حملے، کئی زخمی

datetime 7  دسمبر‬‮  2014 |

یمنا نگر۔۔۔۔بھارتی ریاست ہریانہ میں پولیس کا کہنا ہے ایک انجینئرنگ کالج میں جموں و کشمیر کے طلبہ کے دو گروپوں کے درمیان ہونے والے پر تشدد واقعات میں کئی طلبہ زخمی ہو گئے ہیں۔یہ واقعہ سنیچر کو یمنانگر کے رادور میں قائم گلوبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں پیش آیا اور اس نے مبینہ طور پر فرقہ وارانہ رنگ اختیار کرلیا۔تاہم یمنانگر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ وید پرکاش نے اس سے انکار کرتے ہوئے بی بی سی کے دلنواز پاشا کو بتایا: ’یہ واقعہ سنیچر کو دوپہر ایک بجے کینٹین میں ہونے والے ایک تنازع سے شروع ہوا جس میں کم سے کم چار طالب علم زخمی ہو گئے ہیں اور انھیں ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔‘یہ واقعہ ہریانہ میں قائم ایک انجینیئرنگ کالج میں سنیچر کو پیش آیا۔انھوں نے کہا: ’طلبہ کی شکایت کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کے بیان بھی درج کیے گئے ہیں۔‘پولیس کا کہنا ہے کہ اس میں باہر کے لوگ شامل نہیں تھے اور یہ طالب علموں کے درمیان کا مسئلہ تھا جبکہ کشمیری طلبہ کا کہنا ہے کہ اس میں مقامی لوگ شامل ہوئے اور اس نے فرقہ وارانہ رنگ اختیار کر لیا تھا۔پولیس کے مطابق انسٹی ٹیوٹ میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے اور کشمیری طالب علموں کو مکمل سکیورٹی دی جا رہی ہے۔
وید پرکاش نے کہا: ’اس واقعے کو میڈیا فرقہ وارانہ رنگ دے رہی ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ حالت مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں۔ میں خود کالج میں موجود ہوں۔ کالج میں موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ کشمیر سے آنے والے کچھ طلبہ واپس لوٹ رہے ہیں۔‘ہسپتال میں داخل کشمیری طالب علم اظہرالدین اور مشہور سے جب دلنواز نے بات کی تو انھوں نے بتایا: ’(کیمپس کے) باہر سے آنے والے لوگوں نے ہم پر حملہ کیا۔ ان میں سے بعض لوگوں کے پاس دیسی ہتھیار بھی تھے۔ ہم بچنے کے لیے پولیس سٹیشن کی طرف بھاگے۔ تین کلومیٹر کے راستے میں ہمیں روک روک کر پیٹا گیا۔ کسی طرح ہم پولیس سٹیشن پہنچے اور جان بچائی۔‘کشمیری طلبہ کا کہنا ہے کہ محفوظ کیمپس ملنے کے بعد ہی وہ تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔انھوں نے بتایا: ’کینٹین میں رونما ہونے والا معاملہ ختم ہو گیا تھا۔ اگر باہر سے لوگ نہیں آتے تو بات اتنی نہیں بڑھتی۔ ایک طرف سے اللہ اکبر کے نعرے لگائے گئے تو دوسری جانب سے بم بم بولے کے۔ اس سے معاملہ ہندو مسلم کے درمیان ہوگیا۔‘انھوں نے کہا کہ ’ان پرتشدد واقعات میں تقریبا 10 کشمیری طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد سے ہم سب بہت ڈرے ہوئے ہیں اور واپس وادی لوٹنا چاہتے ہیں۔ اگر ہمیں کوئی محفوظ کیمپس ملے گا تب ہی ہم سب آگے کی تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔‘ہسپتال میں داخل کشمیری طالب علم آشیش کا کہنا ہے: ’جموں اور کشمیر کے ہندو اور مسلمان طلبہ کے درمیان کینٹین میں تنازعہ ہوا تھا۔ دونوں جانب سے نعرے بازی بھی ہوئی۔نعرے بازی سن کر باہر کے لوگ آ گئے اور انھوں نے کشمیری طلبہ پر حملہ کر دیا۔‘ہریانہ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کنٹرول میں ہے۔انھوں نے مزید بتایا: ’میں اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ کشمیر کے طالب علموں سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔‘شمالی ہندوستان کے کالجوں میں کشمیری طالب علموں پر مبینہ حملوں کے واقعات پہلے بھی ہوئے ہیں۔اسی سال مارچ میں دہلی سے دو گھنٹے کے سفر کے فاصلے پر میرٹھ شہر میں سوامی وویکانند سوبھارتی یونیورسٹی میں بھارت اور پاکستان کرکٹ میچ کے دوران مبینہ طور کچھ کشمیری طلبہ کے پاکستان کی حمایت کرنے کے بعد 67 کشمیری طلبہ کو نکال دیا گیا تھا۔ ان طلبہ پر بغاوت کا مقدمہ بھی درج کیاگیا تھا جو بعد میں واپس لے لیا گیا۔
مارچ میں ہی دہلی کے نویڈا میں واقع شاردا یونیورسٹی میں بھی کشمیری طالب علموں کے کرکٹ میچ کے دوران پاکستان کی حمایت کرنے پر تنازع ہو گیا تھا۔ کچھ کشمیری طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی بھی کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…