منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

کارفون ویئرہاﺅس پر ہیکرز کا حملہ,لاکھوں صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )برطانیہ میں موبائل فون فروخت کرنے والی کمپنی کارفون ویئرہاو¿س کا کہنا ہے کہ ایک سائبر حملے میں ہیکرز نے ممکنہ طور پر اس کے 24 لاکھ صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی ہے۔کمپنی کو سائبر حملے کے بارے میں بدھ کو پتہ چلا تھا تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات سنیچر کو سامنے آئی ہیں۔کارفون ویئر ہاو¿س نے اس واقعے پر اپنے صارفین سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے تمام صارفین سے رابطہ کر رہا ہے جبکہ نظام کو محفوظ بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ سائبر حملہ اس کے اس ڈویڑن پر کیا گیا جو OneStopPhoneShop.com, e2save.com اور Mobiles.co.uk جیسی ویب سائٹس کو چلاتا ہے۔کمپنی نے سنیچر کو جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ اس نے اپنے نظام کو محفوظ بنانے کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے اور معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی تھیں جن سے یہ پتہ چلا کہ 24 لاکھ کے قریب صارفین کے نام، پتے اور بینک کی معلومات تک ممکنہ طور پر رسائی حاصل کی گئی ہے۔کار فون ویئر ہاو¿س کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ 90 ہزار صارفین کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات بھی ممکنہ طور پر حاصل کی گئی ہیں۔کمپنی کے گروپ چیف ایگزیکیٹو سباسچیئن جیمز نے بیان میں کہا ہے کہ ’ہم صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہیں اور ہمیں بہت افسوس ہے کہ ہمارے نظام پر حملے کی وجہ سے صارفین متاثر ہوئے۔‘ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حملے سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے صارفین کو مطلع کر دیا گیا ہے اور سائبر حملے کے بعد مزید حفاظتی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔برطانیہ میں صارفین کے ڈیٹا کے معاملے میں انفارمیشن کمشنر کا دفتر نگران اور منتظم ادارہ ہے۔اگر تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ کمپنی نے اپنے صارفین کی ذاتی معلومات کے تحفظ میں کوتاہی برتی تھی تو یہ ادارہ اسے پانچ لاکھ پاو¿نڈ تک جرمانہ بھی کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…