ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

داعش کے جنگجووءں کا شام میں ا یئر بیس پر حملہ،121 افراد ہلاک

datetime 7  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت۔۔۔۔۔ شام اور عراق کے وسیع علاقوں پر قابض شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں کی ایک بڑی تعداد نے گزشتہ روز مشرقی شام میں ملکی فضائیہ کے ایک بڑے ایئر بیس پر حملہ کر دیا، جھڑپوں میں میں121 افراد مارے جاچکے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی اپوزیشن تنظیم سیریئن ایبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ یا دولت اسلامیہ کے جہادیوں نے مشرقی شامی صوبے دیر الزور میں اس فضائی اڈے پر حملے کا ا غاز ہفتے کو علی الصباح کیے جانے والے ایک خود کش حملے سے کیا۔ پہلے اس ایئر بیس کے صدر دورازے پر ایک خود کش حملہ ا ور نے بم دھماکا کیا اور اس کے فوراً بعد جہادیوں نے توپ خانے سے گولہ باری شروع کر دی۔ اس دوران دولت اسلامیہ یا داعش کے جنگجووءں اور شامی فضائیہ کے اس اڈے پر موجود مسلح دستوں کے مابین شدید لڑائی شروع ہو گئی۔ سیریئن ایبزرویٹری کے مطابق اس خوں ریز لڑائی کے دوران اسلامک اسٹیٹ کے مسلح جنگجو اس ایئر بیس کمپلیکس کے جنوب مشرق میں واقع میزائلوں کی ایک ذخیرہ گاہ پرکچھ دیر کیلئے قابض بھی ہو گئے۔ بعد میں ملنے والی رپورٹوں میں متعدد نیوز ایجنسیوں نے مختلف ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دولت اسلامیہ کے جنگجو اس ایئر بیس پر جزوی طور پر قابض ہو ئے تھے۔ایک شامی فوجی اہلکار نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ ایئر بیس پر حملے اور پھر اطراف کے مابین لڑائی میں کم از کم 121 افراد مارے گئے، ان میں سے 70 دولت اسلامیہ کے جہادی بتائے گئے ہیں اور51 دمشق حکومت کی حامی فورسز کے ارکان ہیں۔ دیر الزور میں شامی فضائیہ کا یہ اڈہ دمشق میں اسد حکومت کیلیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، خانہ جنگی سے تباہ حال اس ملک میں ایئر فورس کی طرف سے ملک کے مختلف حصوں میں اپوزیشن فائٹرز اور اسلام پسند جنگجوو ں کے خلاف جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے زیادہ تر حملے اسی ایئر بیس سے کیے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…