اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)آئی ایم ایف نے پاکستان کے 6 ارب ڈالرز قرض کا جائزہ مؤخر کر دیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست پر قرضےکا جائزہ مؤخر کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کو پاکستان کے قرضے کا جائزہ 12 جنوری کو لینا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے قرضے کا جائزہ آئی ایم ایف اب 28 یا 31 جنوری کو لےگا۔ دوسری جانب ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم نے کہاہے کہ آئی ایم ایف بورڈ ضمنی بجٹ کی منظوری کے فوری بعد اجلاس طلب کریگا۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو ایجنڈا موخر کرنے کی درخواست نہیں کی، آئی ایم ایف بورڈ اجلاس سے ایک روز قبل ایجنڈا طے کرتا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ یہ پہلے سے طے تھا کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کا جائزہ لے گا۔ نہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف بورڈ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کرے گا۔