ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کوئٹہ سے دبئی کے درمیان قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازیں بحال،ہفتے میں کتنی پروازیں آپریٹ ہوں گی؟مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 3  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے دبئی کے درمیان قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی براہ راست پروازیں بحال ہوگئیں، ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کاافتتاح کردیا۔ کوئٹہ سے دبئی ہفتہ وار دو پروازیں ہوں گی۔ پی آئی اے کی دبئی کے لیے پہلی پرواز161مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔قاسم سوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے دبئی فلائٹ عوام کو دیرینہ مطالبہ تھا، دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز حکومت کے وعدوں کی تکمیل ہے۔انہوںنے کہاکہ دبئی پرواز کے لیے بلوچستان کے عوام کو کراچی جان اپڑتا تھا، پی آئی اے نے کورونا کے دوران بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا، برراہ راست پرواز سے بزنس کمیونٹی کو بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب وی آئی پیز کے لیے فلائٹس تاخیر کا شکار نہیں ہوتیں۔دریں اثنا قومی ایئرلائن کے جنرل مینجر نے کہا کہ کراچی ڑوب اور تربت کے لیے پروازوں کاآغاز کیا، پی آئی اے بلوچستان میں اپنی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…