بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

زحل“ سیارے کے گرد بننے والے رنگ برنگے دائروں کا راز کھل گیا

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) اب تک دریافت ہونے والے سیاروں میں سے زحل واحد سیارہ ہے جس کےگرد رنگ برنگے دائرے یا ”رنگس“ بنتے ہیں لیکن 400 سال قبل اس کی دریافت سے لے کر اب تک یہ راز ہی تھا کہ یہ دائرے بنتے کیوں ہیں تاہم اب سائنس دانوں نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سیارہ زحل پربرف اورچٹانوں کی آپس میں باربارٹکراو¿ سے ہونے والے تباہی سے اس کے گرد دائرے بن جاتے ہیں جب کہ اس انکشاف سے زحل پر ادھر ادھر گھومتے ہوئے ذرات کی وضاحت کرنے میں بھی مدد ملے گی، سائنس دانوں کے نزدیگ یہ ذرات 10 فٹ سے لے کر 32 فٹ تک بڑے ہوجاتے ہیں جو کہ عام طور پر کسی اور سیارے پر نظر نہیں آتے۔تحقیق کے مطابق زحل کے گرد بننے والا ہر رنگ یا لیئر مخصوص ذرات کے سائز کے مطابق بنتی ہے جب کہ اس طرح کے رنگس کچھ عرصے سے زیادہ واضح نظر آنے لگتے ہیں۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس انکشاف سے دیگر سیاروں کے گرد بننے والے دائروں کا بھی راز سامنے لایا جا سکتا ہے۔ماہرین فلکیات کا ماننا ہے کہ بڑے سائز کے ذرات کم رفتار سے ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں جس کی وجہ سے چھوٹے ذروں کی رفتار بڑھ جاتی ہے اور وہ زیادہ رفتار سے ا?پس میں ٹکراتے ہیں جب کہ یہ ٹوٹنے کا عمل کافی عرصے تک جاری رہتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے مشتری، نیپچون اور یورینس کے گرد بننے والے دائروں کا راز بھی افشا کرنے میں مدد ملے گی جب کہ اس سے اس مشکل کا بھی حل مل جائے گا کہ ہمارے نظام شمسی سے باہر یہ دائرے کیوں نظر آتے ہیں۔یونیورسٹی آف لیسٹر کے پروفیسر اور اس تحقیق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان دائروں کے مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دائرے برف کے ذرات پر مشتمل ہوتے ہیں اور ان کا سائز 32 فٹ تک ہوتا ہے جب کہ یہ ذرات زمانہ قدیم میں یہاں ہونے والی کسی بڑی تباہی کی باقیات ہیں اسی لیے یہ اپنے سائز میں بہت چھوٹے اور بہت بڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اصول صرف زحل کے لیے نہیں بلکہ تمام ہی سیاروں پر لاگو ہوتا ہے اور وہاں بننے والے دائرے بھی اسی طرح وجود میں آئے ہیں۔واضح رہے کہ سیارہ زحل کو 1610 میں سائنس دان گلیلیو نے دریافت کیا تھا اور 400 سال تک اس کے گرد بننے والے رنگ برنگے دائرے سائنس دانوں کے لیے معمہ بنے ہوئے تھے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…