لندن۔۔۔۔ایک نئی تحقیق کے مطابق لیپ ٹاپ کی پرانی بیٹریوں میں اتنی توانائی باقی ہوتی ہے کہ ان کی مدد سے کچی آبادیوں کے مکانات میں روشنی کی جا سکے۔کمپیوٹر بنانے والے امریکی ادارے آئی بی ایم کی جانب سے کروائی گئی تحقیق میں جب ان پرانی بیٹریوں کا جائزہ لیا گیا تو ان میں سے 70 فیصد میں اتنی طاقت تھی کہ وہ ایک ایل ای ڈی لائٹ کو ایک برس تک روزانہ چار گھنٹے روشن رکھ سکیں۔محققین کا کہنا ہے کہ ان بیٹریوں کا استعمال بجلی فراہم کرنے والے موجودہ متبادل سے سستا ہے وہیں اس سے ’ای ویسٹ‘ یا الیکٹرانک سامان کے فضلے کے مسئلے سے بھی نمٹا جا سکتا ہے۔پرانی بیٹریوں سے توانائی کے حصول کا تجربہ رواس برس بھارتی شہر بنگلور میں کیا گیا ہے۔یہ بیٹریاں کچی بستی کے رہائشیوں کے علاوہ پھیری والوں اور خوانچہ فروشوں میں بھی مقبول ہوئیں۔اس سے یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جن گھروں تک بجلی نہیں پہنچ رہی ہے یا غریب افراد میں بجلی فراہم کرنے والا یہ پیک مقبول ہوگا۔انجینیئرنگ کے معروف امریکی ادارے ایم آئی ٹی کے ٹیکنالوجی ریویو کے مطابق بھارت میں آئی بی ایم کی ٹیم کے ذریعے پیش کردہ تصور پر اب مزید تبادلہ خیال کیا جائے گا۔آئی بی ایم کے مطابق ارجر نامی ایک کٹ سے سال بھر تک روزانہ چار گھنٹے ایک لیڈ بلب جلایا جا سکتا ہےآئی بی ایم ٹیم نے جو پیک بنایا ہے اسے انھوں نے ’ارجر‘ کا نام دیا ہے۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ اس سے وہ ان 40 کروڑ افراد کی مدد کرسکیں گے جنھیں بھارت میں بجلی میسر نہیں۔
فی الحال اس کا متبادل شمسی توانائی ہے جو کہ زیادہ خرچیلا اور پیچیدگیوں بھرا ہے۔ارجر کو جس کی معیاد ایک سال ہوگی اگر وافر تعداد میں تیار کیا گیا تو اس کی قیمت صرف 600 روپے یا 10 امریکی ڈالر ہوگی۔
انھوں نے کہا: ’ارجر میں یہ صلاحیت ہے کہ اس الیکٹرانک کوڑے کچرے کو توانائی کی کمی کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکے جس سے دونوں مسائل کا قابل عمل حل سامنے آتا ہے۔‘ٹیم کا کہنا ہے کہ جانچ میں اس کا نتیجہ مثبت آیا ہے اور اس کا استعمال کرنے والوں یہ مشورہ دیا ہے کہ اس میں ایسے تار استعمال کیے جائیں جسے چوہے نہ کاٹ سکیں تو بہتر ہوگا۔دنیا میں ای ویسٹ ایک بڑا مسئلہ ہے اور امریکہ میں ہردن تقریبا ڈیڑھ لاکھ کمپیوٹر پھینکے جاتے ہیں جو سالانہ تقریبا پانچ کروڑ بنتے ہیں۔
اب لیپ ٹاپ کی پرانی بیٹریوں سے کچی آبادیاں روشن ہو نگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
خانیوال میں مبینہ طور پر غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
-
وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
نئے بجٹ میں تنخواہ دارطبقے اور پنشنرزکی تنخواہوں میں اضافے کا امکان
-
لکڑی کا تختہ
-
معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کو مبینہ طور پر شربت میں زہریلی چیز پلا دی گئی، اسپتال منتقل
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری
-
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 250 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ
-
یکم جون سے گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی! الرٹ جاری
-
پوجا بھٹ نے اپنے باپ مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف کردیا
-
اقرار الحسن نے عمران خان سے معافی مانگ لی
-
پسند کی شادی کرنیوالا لڑکاہلاک، لڑکی کی ٹانگیں توڑ دی گئیں
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
عید کے موقع پر تصویر بنانے کے بہانے بلا کر مبینہ طور پر زہریلی چیز پلائی گئی،شکر ہے میری بیوی نے جوس...
-
امریکہ اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا، صدر ٹرمپ کے دستخط کا انتظار



















































