منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

لانگ مارچ اور استعفے ٗ پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی نے سفارشات تیار کرلیں

datetime 5  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق اپنی سفارشات تیار کرلیں ، کل پیر کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیگی ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا

جس میں لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق سفارشات تیار کرلیں، ذرائع کیمطابق اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں کی حمایت میں سفارشات تیار کی ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اراکین نے اتفاق کیاکہ لانگ مارچ بھی ہونا چاہئے اور استعفے بھی دینے چاہئیں ۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کب ہو؟ اور استعفے کب دینے چاہئیں؟ وقت اور تاریخ کا تعین پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کرے گا۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق کرلیا گیا،اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کل پیرکو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ پی ڈی ایم کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہوگا جس میں نواشریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…