جاپان میں کاریں بنانے والی مشہورکمپنی لیکس نے اڑن تختہ تیارکرلیا

5  اگست‬‮  2015

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)جاپان میں کاریں بنانے والی مشہور کمپنی ’’لیکسس‘‘ نے اپنی ایک انقلابی ایجاد کا اعلان کیا ہے اوریہ کوئی عالیشان گاڑی نہیں بلکہ ایسا تختہ ہے جو زمین سے چند سینٹی میٹر بلند ہوکر آگے بڑھتا ہے اور اس ’’اڑن تختے‘‘ یا ہوور بورڈ کو ’’سلائیڈ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق اس میں مائع نائٹروجن سے ٹھنڈے کیے گئے سپرکنڈکٹر اورمستقل مقناطیس لگائے گئے ہیں، اڑن تختے کے لیے جوخاص فرش بنایا گیا ہے اس میں مقناطیس چھپائے گئے ہیں اسی لیے اس کو ہر جگہ استعمال نہیں کیا جاسکتا تاہم کمپنی اس اڑن تختے کے لیے مخصوص مقناطیسی اسکیٹ پارک تعمیر کرے گی۔ کمپنی کا کہنا ہیکہ بہت جلد اس اڑن تختے کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔اس انقلابی اڑن تختے کی ایک جھلک یوٹیوب کی ایک ویڈیو میں پیش کی گئی ہے جوصرف چند سیکنڈوں کی ہے ویڈیو میں ہووربورڈ کو سیمنٹ کے فرش پر دکھایا گیا ہے، ویڈیو کو دیکھتے ہوئے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مقناطیسی معلق یا میگنیٹک لیوائٹیشن کے اصولوں پر کام کرتا ہے۔اڑن تختے میں شامل کیے گئے سپرکنڈکٹر ایسے مادوں کو کہا جاتا ہے جن سے بجلی کسی رکاوٹ کے اور ضائع ہوئے بغیر سفرکرتی ہے اس کے ذریعے جاپان اور چین میں مقناطیس پرمعلق ہونے والی انتہائی تیزرفتارٹرینیں تیارکی گئی ہیں جوبرقی مقناطیس لگی پٹریوں سے اوپر رہتے ہوئے تیرتی ہیں لیکن لیکسس کے سپرکنڈکٹر تختے کو اتنا ٹھنڈا کیا گیا ہے کہ سپرکنڈکٹر طاقتور برقی کرنٹ پیدا کرتا ہے جس سے مقناطیسی میدان بن جاتا ہے۔ اب اگر اسے ایک اور مقناطیس پر رکھا جائے تو دونوں ایک دوسرے کو رد کریں گے اور یوں تختہ ہوا پر معلق ہوجائے گا اس طرح نیچے بچھے ہوئے مقناطیس کو کم زیادہ کرکے تختے کو آگے دھکیلنا ممکن ہوتا ہے لیکن اس کمنپی کا تختہ حیرت انگیز طور پر عام سیمنٹ پر بھی آگے بڑھتا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی کی مشہور فلم ’’بیک ٹو دی فیوچر‘‘ میں پہلی مرتبہ ہوا میں تیرنے والے تختے کا تصور پیش کیا گیا تھا جس میں لوگوں کو تختے پر کھڑے ہوکر ہوا میں تیرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جس کے بعد اس انقلابی ایجاد پر کئی کمپنیوں نے کام کیا اور اس پر کئی ارب ڈالر خرچ کئے جاچکے ہیں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…