بھوپال(نیوز ڈیسک)بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں حکام کا کہنا ہے کہ چند منٹوں کے وقفے سے دو مختلف ٹرینوں کے پٹری سے اتر جانے کے واقعے سے کم از کم 31 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔بھوپال ڈویڑن کے تعلقات عامہ کے عہدیدار آئی ایس صدیقی نے بی بی سی کو بتایا کہ مرنے والوں میں چھ بچے، چھ مرد اور سات خواتین شامل ہیں۔حادثہ ہردا سے 25 کلومیٹر دور کھیڑکیا ا اور بھینگری کے درمیان ہوا۔آئی ایس صدیقی کے مطابق 200 سے زیادہ لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور امدادی کام تیزی سے جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق دونوں ٹرینوں کی متعدد بوگیاں ریلوے پٹری سے اترنے کے بعد قریبی دریا میں جا گریں۔ ایک ٹرین ممبئی کی جانب روانہ تھی جبکہ دوسری ٹرین مخالف سمت سے آ رہی تھی۔ریلویز کے وزیر سوریش پربھو نے کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور مرکزی زون کے سیفٹی کمشنر کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔سوریش پربھو آج پارلیمان میں اس حادثے پر بیان دیں گے۔ریلوے بورڈ کے ترجمان انیل سکسینہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے جبکہ شدید طور پر زخمیوں کو 50۔50 ہزار اور معمولی زخمیوں کو 25۔25 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔،ایک ٹرین ممبئی کی جانب روانہ تھی جبکہ دوسری ٹرین مخالف سمت سے آ رہی تھی،وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی حادثے پر افسوس ظاہر کیا ہے۔امدادی عملہ اور مقامی لوگ جائے وقوع پر امدادی کام کے لیے پہنچ گئے ہیں۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کا کہنا ہے کہ اب تک یہ واضح نہیں کہ دونوں ٹرینوں میں کتنے مسافر تھے اور اس واقعے میں کتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تقریباً ایک درجن افراد کے موقعے پر ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث دریا کی سطح عام دنوں کے مقابلے میں اونچی ہے اور انھیں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ہردہ میں جائے وقوع سے 300 افراد کو بچائے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حادثے کی ممکنہ وجہ بارشوں کے سبب دریا کے پل کو نقصان پہنچنا ہو سکتا ہے۔ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے ٹوئٹر پر کہا کہ ان کا محکمہ اپنی بہترین کوششیں کر رہا ہے تاہم اندھیرے اور پانی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔بھارت میں سرکاری ٹرین نیٹ ورک جس پر 9000 ٹرینیں چلتی ہیں، حادثات کا شکار رہتا ہے اور اس کے حفاظتی معیار پر مسلسل تشویش کا اظہار کیا جا چکا ہے۔ بھارتی ریل نیٹ ورک روزانہ ڈھائی کروڑ مسافروں کے زیرِ استعمال آتا ہے۔گذشتہ جولائی میں تلنگانہ ریاست میں ایک ٹرین کی سکول بس کے ساتھ ٹکر کے بعد 18 بچے ہلاک ہوگئے
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 2 ریل گاڑیاں دریا میں جا گریں 31 افراد ہلاک، 25 زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موسمی پرندے
-
مولانا طارق جمیل نے بچے سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا اور بچہ کون ہے؟ وضاحت سامنے آگئی
-
انمول پنکی کیسے گرفتار ہوئی؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے
-
پیٹرول کی قیمتیں کب کم ہوں گی؟ خواجہ آصف نے بڑی خوشخبری سنا دی
-
ڈاکٹر سارنگ ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت،مقتول کی اہلیہ مبینہ طور پر ملوث نکلی
-
عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، عالمی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
عید الاضحیٰ کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
آئی پی پیز کو دفن کر دیا ، اب بجلی کو اتنا سستا کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کر کے را...
-
بیرونِ ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو اہم ہدایت جاری
-
پاکستان کی ایران جنگ بندی کوششیں، یو اے ای ناراض، پاکستانی کارکنوں کی بے دخلی شروع، نیو یارک ٹائمز ک...
-
ایک میزائل، متعدد نشانے، بھارت کا’’مشن دیویاستر‘‘ کے تحت ایڈوانسڈ اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ
-
ذوالحج 1447 ہجری کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ سپارکو نے ممکنہ تاریخ بتا دی
-
بجلی کی پیداوار سے متعلق وزیراعظم کا بڑا فیصلہ



















































