اسلام آباد (مانیٹرنگ ، این این آئی) حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، اس کے بعد ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، پٹرولیم ڈیلرز نے مارجن بڑھانے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر دی ہے، دوسری جانب خبر رساں ادارے این این آئی کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کو معاملات جلد حل کروانے کی یقین دہانی کرادی ۔ حکام وزارت پٹرولیم نے کہاکہ پیٹرولیم ڈیلرز کے جواب کا انتظار ہے امید ہے ہڑتال ختم ہوجائے گی،پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے مکمل رابطے میں ہیں۔ حکام کے مطابق کوشش ہے کہ کچھ دیر میں پیش رفت ہوجائے گی،کچھ دیر پہلے بھی نمائندوں سے دوبارہ رابطہ ہوا ہے مثبت پیش رفت ہے۔ترجمان ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایسوسی ایشن کی رابطے کی تردیدہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔