کراچی (این این آئی)بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی َفچ نے پاکستانی معیشت کی بی ریٹنگ برقرار رکھی ہے۔فچ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان حالیہ پالیسی
ایڈجسٹمنٹ اور بیرونی فنانسنگ کے باعث معاشی چیلنجز سے نمٹ سکے گا، پاکستان مارکیٹ بیس ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے معیشت کو درپیش چیلنجز سے بھی نمٹ لے گا۔ریٹنگ ایجنسی کے مطابق توانائی کی قیمتیں بڑھنے اور مضبوط داخلی ریکوری سے پاکستان کی بیرونی پوزیشن پر دباؤ ہے، پاکستان بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے بھی نمٹ سکے گا۔ فچ کے مطابق جون 2022 میں پاکستان کا مالی خسارہ 2.2 فیصد سے زیادہ رہیگا۔فچ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ میں1.5 فیصد اضافہ ادائیگیوں کے توازن اور مہنگائی کی نشاندہی ہے،پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کو مستقبل قریب میں قابل انتظام ہوناچاہیے، پاکستان رواں سال سکوک بانڈ جاری کرنے کا پروگرام بھی رکھتا ہے،اگرمہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے تو سیاسی دباؤکے پیش نظراصلاحات حکومت کا امتحان ہوگا۔