لاہور۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی ہے۔سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ 2015 کے لئے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی ہے جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچ کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کامران اکمل، شعیب ملک، سعید اجمل اور جنید خان بھی ابتدائی 30 کھلاڑیوں میں شامل ہیں، اس کے علاوہ عبد الرحمان، اظہر علی، محمد طلحہ، فواد عالم، بابر اعظم، عمران خان، احسان عادل اور محمد طلحہ کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔قومی سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی کھلاڑیوں کی فہرست چیرمین پی سی بی کو بھیج دی ہے جس کے بعد پی سی ابتدائی کھلاڑیوں کی فہرست ایک دو روز میں آئی سی سی کو بھیج دے گی، آئی سی سی کو ابتدائی 30 کھلاڑیوں کی فہرست بھیجنے کی آخری تاریخ 8 دسمبر ہے جب کہ پی سی بی کی جانب سے ورلڈ کپ کے لئے حتمی 15 کھلاڑیوں کا اعلان بھی 7 جنوری تک کر دیا جائے گا۔
کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لئے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کا نیا طریقہ سامنے آگیا



















































