اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی،ٹرک سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

datetime 5  دسمبر‬‮  2014 |

کراچی۔۔۔۔۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے سپر ہائی وے پر کامیاب کارروائی کرکے ایک ٹرک سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اے این ایف کے اہلکاروں نے سپر ہائی وے پر کراچی ٹول پلازہ کے قریب شک کی بناء پر ایک ٹرک کو روکا جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے 2 ہزار کلو گرام سے زائد چرس اور 12 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے این ایف نے ٹرک ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق تینوں گرفتار افراد کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے ہے۔اے این ایف نے کراچی میں ہی 2 نجی کورئیر کمپیوں کے دفاتر میں چھاپے مار کر افیون اور ہیروئن بھی برآمد کی۔ اے این ایف کے مطابق برآمد برآمد منشیات کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں اربوں روپے بنتی ہے۔واضح رہے کہ اے این ایف نے گزشتہ ماہ بھی 3 کامیاب کارروائیاں کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…